بھٹکل 7/مارچ (ایس او نیوز) ریاستی سرکار کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق بھٹکل کے اسسٹنٹ کمشنر ساجد مُلا کا ہوناور تبادلہ کیا گیا ہے اور ان کی جگہ پر آئی اے ایس آفسر بھرت سلوان کا تقرر کیا گیا ہے۔
جناب ساجد مُلا صاحب نے قریب دو سال تک بھٹکل سب ڈیویژن میں اپنی خدمات انجام دی جس کے بعد انہیں اب ہوناور میں نیشنل ہائی وے کے زمین حصولیابی کے خصوصی آفسر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ساحل آن لائن سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے جناب ساجد مُلا نے بھٹکل کےعوام کی بے حد سراہنا کی اور کہا کہ بھٹکل سب سے زیادہ پرامن جگہ ہے اور یہاں کے لوگ بھی نہایت امن پسند ہیں۔
سرکار کی جانب سے جاری تازہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ہاویری کے اے سی کا بھی تبادلہ کیا گیا ہے اور وہاں ٹپے سوامی کی جگہ پر آئی اے ایس آفسر ڈاکٹر دیلیش سسی کو نامزد کیا گیا ہے۔